مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
مردم شماری اور خانہ شماری ایک ساتھ شروع کی جائیں گی،ہر مرحلہ تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہوگا،مردم شماری صوبائی حکومتوں کے مربوط رابطوں میں ہوگی،مردم شماری کیلئے سیکرٹری شماریات اور چاروں چیف سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ ، قومی جنگلات پالیسی کی اصولی منظوری ، حکومت پنجاب کیلئے ہائیڈرل منافع کی ادائیگی کی توثیق کردی گئی
ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدار ت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،اجلاس میں قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کے معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی جنگلات پالیسی کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ حکومت پنجاب کیلئے ہائیڈرل منافع کی ادائیگی کی توثیق کی گئی۔
جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت یہاں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا ۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مردم شماری اور خانہ شماری ایک ساتھ شروع کی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری دومرحلوں میں بھی کی جاسکتی ہے جس کا ہر مرحلہ تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مردم شماری صوبائی حکومتوں کے مربوط رابطوں میں ہوگی،مردم شماری کیلئے سیکرٹری شماریات اور چاروں چیف سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی،کمیٹی مردم شماری کے حوالے سے عملدرآمد کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میںقومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کے ایجنڈا ایٹم کا جائزہ لیا گیا،قومی سکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں قومی سیکیورٹی فنڈ کے قیام کا معاملہ قومی فنانس کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی جنگلات پالیسی کی اصولی منظوری دے دی گئی اور وفاقی وزیر برائے موسمی تغیرات کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرے،قومی جنگلات پالیسی سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گی،قومی پالیسی کے ذریعے عالمی کنونشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حکومت پنجاب کیلئے ہائیڈرل منافع کی ادائیگی کی توثیق کی گئی،رقم کی ادائیگی تین اقساط میں نرخوں کے تعین کے بعد ہوگی،نرخوں کا تعین نیپرا کرے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 17 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
جلسوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،نوازشریف
-
خیبر پختونخوا میں 4 ہزار سکول چار دیواری سے محروم
-
ن لیگی ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا
-
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،میر سر فراز بگٹی
-
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پی آئی اے طیارے کی فروخت پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
-
کامونکے،سٹی پولیس کی ناکہ بندی ،شراب کے نشے میں دھت ایم پی اے پی پی 101 کابیٹا دوست سمیت گرفتار
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی گھریلو تشدد کیخلاف صوبائی حکومت کے بل پر اسلامی نظر یاتی کونسل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
-
کراچی،اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے زمین کی فی ایکڑ مالیت 3کروڑ روپے تجویز کر دی گئی
-
کراچی،پاک سوزوکی کا پاکستان میں مزید 46کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی
-
فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل
-
وزیر اعظم کا 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان باعث مسرت ہے،مریم اورنگزیب
-
شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی
-
پشاور،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین توں توں خیبرپختونخوااسمبلی تک پہنچ گئی
-
ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 22ہزار ارب سے بڑھ گیا ،سٹیٹ بینک رپورٹ
-
ایران پر پابندیاں: اوباما نے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا
-
حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا
-
بھارتی سپریم کورٹ نے فضائیہ کے مسلمان ملازمین کے داڑھی رکھنے پر پا بندی لگا دی
-
بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا
-
روس کا امریکی الزام پر سخت ردعمل
-
شامی حکومت نے حلب سے انخلا معطل کر دیا
-
روہنگیا مظالم، اقوام متحدہ کی سوچی حکومت پر تنقید
-
یہودی آبادکاری کے حامی اسرائیل میں امریکی سفیر مقرر
-
جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع
-
تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا
-
سعودی عرب کا مغربی ثقافت سے بچوں کو دور رکھنے کا منصوبہ
-
بھارت :ہائی ویز پر قائم شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم
-
سانحہ اے پی ایس : آرمی پبلک اسکول پشاور میں مر کزی تقریب کا انعقاد
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 15مارچ سے مردم شماری شروع کرنے پر اتفاق
-
آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
-
لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
-
جب وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے پارلیمنٹ آئیں گے تب میں بھی جاؤں گا، عمران خان
-
وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات
-
وفاقی حکومت نے تلورکے شکا ر پر پا بندی کے با وجودسعودی شہزادوں انکے شکار کی اجازت دید ی
-
ہمارے چار مطالبات میں پہلے ہی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کامطالبہ شامل ہے،خورشید شاہ
-
بھارت مذاکرات سے بچنے کیلئے پٹھان کوٹ واقعہ کو بطور بہانہ استعمال کررہا ہے، نفیس ذکریا
-
بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،خواجہ آصف
-
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون میجر نے خود کشی کر لی
-
حویلیاں طیارہ حادثہ کی تحقیقات ایک آزاد ادارہ کر رہا ہے، انجن میں پہلے سے خرابی کا علم نہیں تھا، ترجمان پی آئی اے
-
حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.