پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ، ہر روزنیا ریکارڈ

پہلی مرتبہ کے ایس ای100 انڈیکس 46636پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 46300پوائنٹس کی تاریخی سنگ میل عبور کر گئی

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کیساتھ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے اور مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ بھی بن رہا ہے ،جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100 انڈیکس 46636پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 46300پوائنٹس کی تاریخی سنگ میل عبور کر گئی اور سرمائے کا مجموعی حجم93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی بازار حصص کی سر گرمیوں میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ نے ایک دن پہلا ریکارڈ ایک بار پھر توڑ کر انتہائی بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،سرمایہ کار اسٹیل،بینکنگ ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معیشت میں دن بدن بہتری آ رہی ہے جس کے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی آنیوالے دنوں میں مارکیٹ کی درست سمت کا تعیین کرے گی ،مارکیٹ میں بلو چبپ آئمٹز میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں173.08پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس46185.27پوائنٹس سے بڑھ کر46358.35پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس46.11پوائنٹس کے اضافے سے25073.69پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31603.73ائنٹس سے بڑھ کر31732.59پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں33ارب58کروڑ57لاکھ12ہزار408روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم92کھرب69ارب16کروڑ18لاکھ82ہزار335روپے سے بڑھ کر93کھرب2ارب74کروڑ75لاکھ94ہزار743روپے ہوگیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں34کروڑ4لاکھ42ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز36کروڑ7لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طورپر417کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،186میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل1کروڑ97لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ50لاکھ،انگروپولیمر1کروڑ 40لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ15لاکھ اوربینک آف پنجاب1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے سنوفی ایونٹس کے بھاؤمیں94.58روپے اورہینوپاک موٹر کے بھاؤمیں75.25روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤمیں100.14روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤمیں99.02روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :