کولوراڈو کے ضلعی اسکول کے اساتذہ کو ہتھیار رکھنے کی اجازت

ہینوور کی کونسل نمبر28 کے انتظامی علاقے میں صرف دو اسکول ہیں اور ان میں 270 طلبا پڑھتے ہیں

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:23

کولوراڈو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء )امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک اسکول ڈسٹرکٹ نے اسکولوں کے اساتذہ کو رضاکارانہ بنیاد پر ہتھیار رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہینوور کی کونسل نمبر اٹھائیس کے انتظامی علاقے میں صرف دو اسکول ہیں اور ان میں 270 طلبا پڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کے لیے ابھی اصول و ضوابط طے کرنا باقی ہیں۔ کسی بھی بدنظمی کے واقعے کے بعد پولیس کے پہنچنے میں کم از کم بیس منٹ لگتے ہیں۔ اسکولوں سے قریب ترین پولیس اسٹیشن اڑتالیس کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ اسی ضلع کے بقیہ چار اسکولوں کے لیے پہلے ہی ایک مسلع شخص کی تعیناتی بھی کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :