جرمنی سے افغان باشندوں کی واپسی، درجنوں کابل پہنچ گئے

واپسی دونوں ملکوں کے درمیان رواں برس طے پانے والی ایک ڈیل کا نتیجہ ہے

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:23

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء )جرمنی میں غیرقانونی طور پر مقیم اڑتیس افغان باشندوں کو بیدخلی کے بعد افغانستان پہنچا دیا گیا ہے۔ ان افغان باشندوں کی واپسی دونوں ملکوں کے درمیان رواں برس طے پانے والی ایک ڈیل کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیل کے تحت تقریباً بارہ ہزار ایسے افغان مہاجرین کو جلد واپس افغانستان روانہ کر دیا جائے گا، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں متعلقہ حکام نے مسترد کر دی ہیں۔ ان افغانیوں کو لے کر ایک چارٹرڈ طیارہ فرینکفرٹ سے کابل کے لیے روانہ ہوا۔ واپس بھیجے جانے والے تمام افغان مرد ہیں۔ سن 2015 میں یورپ میں داخل ہونے والے لاکھوں پناہ گزینوں میں ہزاروں افغان باشندے بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :