شام ، حلب میں حکومتی فورسز کی تازہ پیشرفت ، مشرقی ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا ، سینکڑوں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:20

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء) شام میں حکومتی فورسز نے حلف کے مشرقی علاقوں میں پیشرفت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حقوق انسانی کے مبصر گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فورسز نے حلب کے مشرقی ضلع سیوکارائی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے تاہم ابھی اس کا کچھ حصہ باغیوں کے قبضہ میں ہے مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حلب کا یہ آخری ضلع ہے جو کہ باغیوں کے زیر کنٹرول تھا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس تازہ پیشرفت کے بعد حلب کا 99 قبضہ کنٹرول اب حکومتی فورسز نے سنبھال لیا ہے جبکہ منگل سے لے کر اب تک سینکڑوں باغیوں نے حکومتی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :