شام میں داعش نے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا ہے ، امریکہ

جنگجو اب یہ ہتھیار شام اور عراق میں حملوں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل سیٹفین ٹاؤنسڈ

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء) امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں داعش نے نئے ہتھیاروں کی کھیپ قبضے میں لے لی ہے جو کہ اب وہ تازہ حملوں میں استعمال کر سکتی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی لیفٹیننٹ جنرل سیٹفن ٹاؤنسٹر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ داعش جنگجوؤں نے حال ہی میں وسطی صوبہ حمص میں مسلح گاڑیاں اور فضائی دفاعی سازو سامان قبضہ میں لیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ابھی یقین تو نہیں کہا جا سکتا کہ جنگجوؤں کے ہاتھ آنے والے اسلحے میں کیا گیا شامل ہے تاہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ بھاری گنیں اور مختلف ہتھیار اس اسلحہ میں شامل ہیں جو کہ جنگجو اب شام اور عراق میں حملوں کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :