جنوبی جرمن ریاست باویریا اور آسٹریا کے درمیان ہائے وے پر جرمن پولیس نے ناکے لگا لیے

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:19

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء) جنوبی جرمن ریاست باویریا اور آسٹریا کے درمیان ہائے وے پر جرمن پولیس نے تلاشی کے لیے ناکے لگا لیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس ان ناکوں سے ایسی گاڑیوں کی چیکنگ کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں امکاناً غیر قانونی مہاجرین کو چھپا کر جرمنی منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس چیکنگ کے عمل میں باویریا کی پولیس کو وفاقی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ باویریا کے وزیر داخلہ ڑوآخمہرمان اور آسٹریا کے وزیر داخلہ وولفگانگ زوبوٹکا بھی آج جمعرات، بارہ دسمبر کو ان شاہراوٴں پر پولیس چیکنگ کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے وہ خطاب بھی کریں گے۔ ان وزراء کو پولیس کے مقامی نگران چیکنگ کے عمل پر پریفنگ بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :