ای سی سی اجلاس، سٹیل ملزکے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ،انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے لئے فنڈزکی منظوری

صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں پرنظرثانی کی منظوری

جمعہ 16 دسمبر 2016 11:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2016ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ،انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کے لئے فنڈزکی منظوری اورصنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں پرنظرثانی کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس جمعرات کووزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہوااجلاس میں پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین کوڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دی گئی ۔ملازمین کواگست کی بقیہ آدھی اورستمبر2016ء کی چوری تنخواہ دی جائے گی ،کمیٹی نے انٹراسٹیٹ گیس سسٹم کیلئے فنڈزکی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ صنعتی صارفین کیلئے گیس کے نرخوں سے متعلق 17نومبرکے فیصلے پرنظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے