لاہور، لیپ ٹاپ پالیسی تبدیل

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کو پالیسی سے باہر کردیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء ) پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات کو لیپ ٹاپ پالیسی سے باہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ترجمان کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت اب یونیورسٹیوں کی بجائے کالجوں کے طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کرے گی۔ جس کے لئے صوبے میں واقع کالجوں میں زیر تعلیم ذہین طلباء وطالبات کا سروے شروع کردیا گیا ہے۔ ایسے طلباوطالبات کی فہرستوں کی تکمیل کے بعد انہیں مرحلہ وار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :