الیکشن کمیشن، عمران خان ،جہانگیر ترین اور کیپٹن صفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ،جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج بروز جمعرات ہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی جانے والی ریفرنس جسے سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا کی مذید سماعت آج بروزہ جمعرات ہوگی اسی طرح پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزامات کے تحت دائر ریفرنسز کی سماعت بھی ہوگی ریفرنسز پر دونوں اطراف سے ووکلا الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے دلائل پیش کرے گا۔