پاکستان کا مقامی طور پرتیار کردہ جدید ترین کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ

جدید ترین میزائل 700کلو میٹر تک فضا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

جمعرات 15 دسمبر 2016 11:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2016ء) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کئے گئے جدید ترین کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جدید ترین بابر 2میزائل 700کلو میٹر تک فضا زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر بنائے جانے والے جدید ترین میزائل بابر 2کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جدید ترین بابر ٹو میزائل میں نیوی گیشن سسٹم سمیت جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، میزائل کئی قسم کے جنگی ہتھیار لے جانے کا حامل ہے، ترجمان کے مطابق جدید ترین بابر2میزائل 700کلو میٹر تک فضا زمین اور سکندر میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، جدید میزائل نچلی پرواز کا بھی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :