بنوں:نامعلوم افراد نے معروف مزار سرائے نیکہ کی قبر کھود کر نعش غائب کر دی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:27

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء) بنوں نامعلوم افراد نے معروف مزار سرائے نیکہ کی قبر کھود کر نعش غائب کر دی ،علاقہ میں معروف بزرگ نیکہ کے قبر کھودنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع زیارت معروف سرائے نیکہ جس کے قبر میں سونا اور دیگر قیمتی جواہرات کی موجودگی کی باتیں گردش کر رہی تھی اب گذشتہ شب نامعلوم افراد نے ان کی برسوں پرانی قبر کھود کر نعش اپنے ساتھ لے گئے ہیں جس پر اہل علاقہ شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے بھی نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے واضح رہے علاقہ ہوید میں قبر کھودنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے پہلے چند ہفتے قبل علاقہ ہوید میں واقع معروف ڈنڈے نیکہ کی قبر بھی کھودی گئی تھی جس سے نعش غائب کردی گئی تھی ۔