انڈونیشیا کے ایک اسکول پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ

بدھ 14 دسمبر 2016 11:28

ایسٹ نْوسا تینگارا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء )انڈونیشیا کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے سات بچوں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے وسطی صوبہ ایسٹ نْوسا تینگارا میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ان بچوں کو گردن، سینے اور سر پر زخم آئے اور ہسپتال میں تمام بچوں کی حالت اب بہتر ہے۔ حملہ آور کو فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد سینکڑوں مشتعل افراد نے اس تھانے کے باہر مظاہرہ کیا جہاں حملہ آور کو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :