ویتنام کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک

بدھ 14 دسمبر 2016 11:28

ہائی لینڈرز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء )ویتنام کے ایک وسطی صوبہ ہائی لینڈز میں ایک پولیس اسٹیشن میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کی شام یہ دھماکا محکمہ پولیس کے کیمیکل اسٹور میں ہوا۔ اس اسٹور کو مشتبہ افراد سے ملنے والے دھماکا خیز مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم پولیس کے سینیئر لیفٹیننٹ کرنل بوئی ترونگ توآن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ایک افسوسناک حادثہ ہے۔

متعلقہ عنوان :