وسکونسن ریاست میں دوبارہ گنتی ، ٹرمپ کی ووٹوں میں اضافہ

بدھ 14 دسمبر 2016 11:28

وسکونسن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء )امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ہی فاتح قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد میں ایک سو اکتیس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نتیجے پر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی اب آرام کرسکتے ہیں۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست گرین پارٹی کی سیاستدان جل سٹائن نے دی تھی۔ انہوں نے وسکوسن کے علاوہ پنسلوینیا اور مشیگن کے انتخابی نتائج پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ تاہم عدالت نے ان دونوں ریاست میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی رکوا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :