افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم طالبان کمانڈر سمیت سولہ جنگجو اور ایک فوجی ہلاک ،متعدد افراد زخمی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:28

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2016ء ) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم طالبان کمانڈر سمیت سولہ جنگجو اور ایک فوجی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ یاروان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا نعیم مارا گیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ غزنی میں اس وقت شدید جھڑپ ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا اور فریقین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے جھڑپوں کے نتیجے میں آٹھ طالبان اور ایک فوجی جبکہ متعدد جنگجو زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگر ہار میں فورسز کے ڈرون حملے میں سات داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔