جڑانوالہ میں گدھے ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کے دوافراد رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 12 دسمبر 2016 07:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل جڑانوالہ میں گدھے ہلاک کرکے کھالیں اتارنے والے گروہ کے دوافراد رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلے خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کی زیر نگرانی ڈی ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر عتیق اور سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر طارق نے اطلاع ملنے پر چک نمبر230 گ ب میں چھاپہ مارا تو وہاں چک نمبر30 گ ب اور 89 گ ب کے فاروق اور وارث کھیتوں میں گدھے ذبح کرکے کھالیں اتارنے میں مصروف تھے جنہیں موقع سے پکڑ کر تھانہ ستیانہ پولیس کے حوالے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا علاوہ ازیں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے چک نمبر189 رب چک جھمرہ میں ٹی ایم اے کے سٹاف کے ہمراہ کھالیں اتارتے ہوئے 8 مردہ گدھے قبضہ میں لے لئے اور نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ درج کرادیا

متعلقہ عنوان :