وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بات کرتے ہوئے غصے میں آ گئے

پیر 12 دسمبر 2016 07:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بات کرتے ہوئے غصے میں آ گئے۔ اتوار کے روز کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک صحافی نے خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا کہ آپ چار دن کراچی میں رہے اور آخری دن مزار قائد پر حاضری کیوں دے رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر خواجہ سعد رفیق شدید غصے میں آ گئے اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ آپ کے نامناسب سوال کا جواب نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے میڈیا نمائندوں کو کہا کہ میں مزار قائد پر ہوں ، یہاں مجھ سے متنازعہ سوال نہ کئے جائیں میں کسی متنازعہ سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

متعلقہ عنوان :