شام، داعش کا تدمر شہر پردوبارہ قبضہ، 100 شامی فوجی ہلاک

پیر 12 دسمبر 2016 07:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)شام کے تاریخی اورثقافتی اہمیت کے حامل تدمرشہر میں شدت پسند تنظیم داعش نے دوبارہ ایک بڑاحملہ کیا ہے جس کے بعد سرکاری فوج وہاں سے فرار ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق لڑائی میں سرکاری فوج کو بھانی جانی اور مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’رصد گاہ برائے انسانی حقوق‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش نے شامی فوج کی سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود تدمر میں دوبارہ داخل ہوکر شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ داعش نے ایک بار پھر تدمر شہر کے تاریخی مقامات پر حملے کرکے انہیں تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :