عراقی فوج کا سینئر جنرل داعش کے حملے میں زخمی ،محافظ ہلاک

پیر 12 دسمبر 2016 07:25

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)عراقی شہر موصل کی عسکری مہم میں ایک سینئر جنرل زخمی ہو گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل جمعہ اناد موصل شہر کے جنوب میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مارٹر گولے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مارٹر گولے سے اْن کا ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی فوجی ذرائع نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملے کے وقت وہ موصل کے جنوب میں تعینات فوجی دستوں کا معائنہ کر رہے تھے۔ جنرل جمعہ اناد عراقی صوبے صلاح الدین میں فوجی معاملات کے نگران بھی ہیں۔ جنرل کو سر اور جسم کے دوسرے حصوں میں شدید زخم آئے ہیں۔ ان کو فوری طور پر خود مختار کردستان کے شہر اربیل کے ایک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :