نائیجیریا،گرجا گھر کی چھت گرنے سے ہلاکتیں 200تک پہنچ گئیں

پیر 12 دسمبر 2016 07:25

نائجر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء)جنوبی نائیجیریا میں ایک چرچ کی چھت گرنے سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مزدور اِس زیر تعمیر گرجا گھر کی افتتاحی دعائیہ تقریب کے لیے آخری تعمیراتی مراحل کو مکمل کرنے کی کوشش میں تھے کہ چھت ہال میں موجود عبادت گزاروں پر گر گئی۔

(جاری ہے)

اس حادثے کے وقت ہال میں ریاستی گورنر سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب تک ملبے تلے سے کم از کم 200 نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقامی آبادی میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل یہ گرجا گھر نائیجیریا کی ریاست اَکوَا اِبوم کے دارالحکومت اْویو میں واقع ہے۔ ریاستی حکام نے اس واقعے کی تفتیش کا اعلان کیا ہے۔