خیبر پی کے حکومت کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ

پیر 12 دسمبر 2016 07:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء) کے پی کے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 70 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے بعد کے پی کے حکومت بھی کشکول اٹھا کر قرضے لینے کے راستے پر چل نکلی ہے ۔

(جاری ہے)

کے پی کے حکومت کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر بینکوں سے قرضے لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ، صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ قرضہ لے کر ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے۔