پنجاب بھر میں شدید دھند ،مختلف ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

پیر 12 دسمبر 2016 07:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،مختلف ٹریفکحادثات میں16افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعد د زخمی ہوگئے ۔اتوار کو پتوکی بائی پاس پر دو ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

ملتان سے شجاع آباد آتے، کالی پل کے قریب شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تمام افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔وہاڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سلانوالی میں سرگودھا روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کو کچل دیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ شدید دھند کے باعث نارووال میں بھی بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں زخمی 4 مسافر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :