جاز نے انٹرنیٹ بیس ریٹ کم کر دئیے

جاز کے پری پیڈ کسٹمرز صرف2.39فی میگا بائٹ کی شرح سے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 13:51

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء )ڈیٹاکی بہت زیادہ طلب رکھنے والے صارفین کے لیے جاز نے انٹرنیٹ بیس ریٹ میں زبردست کمی کر دی ہے۔اب جاز کے پری پیڈ کسٹمرز صرف2.39فی میگا بائٹ کی شرح سے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اس سے قبل ٹیلکو چیمپئنز پیکیج پر 11.95 فی میگا بائٹ کی شرح سے اور دیگر پری پیڈ سبسکرائبرز سے 21.51میگا بائٹ کی شرح سے چارج کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیٹا، محمد علی خان نے کہا،”موبی لنک اپنے کسٹمرز کو بہترین تجربہ اور معیار فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ڈیٹا کی شرحوں میں یہ زبردست کمی ہمیں موبائل براڈ بینڈ کے ڈومین میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور ہر کسٹمر کے لیے ڈیجیٹل امپاورمنٹ کے حوالے سے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

“ڈیٹا بیس ریٹ میں اس کمی کے بعد کسٹمرز پہلے سے زیاد ہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد پورے ملک میں موبائل براڈ بینڈ کے فروغ میں تیزی لانا ہے اور یہ جاز کے ڈیجیٹائزیشن کے اہداف کے مطابق ہے۔بنیادی طور پرانٹرنیٹ بیس ریٹ چونکہ تمام پری پیڈ سبسکرائبرز کے لیے ہیلہٰذا اسے سبسکرائب کرانے کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :