پنجاب میں حالیہ غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ

وزارت پانی و بجلی نے سارا ملبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیٹا بیس پر ڈال دیا ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل گرڈ اسٹیشنز کے ٹرپ ہونے کی بڑی وجہ دھند اور سموگ ہے ، کچھ اور دن تک بارش نہ ہوئی تو ملک کی بیشتر ٹرانسمیشن سٹیشنز ٹرپ کر جائیں گے ، این ٹی ڈی سی حکام

اتوار 11 دسمبر 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے پنجاب میں حالیہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا ملبہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیٹا بیس ( این ٹی ڈی سی ) پر ڈال دیا ۔ تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی جبکہ این ٹی ڈی سی حکام نے کہا ہے کہ گرڈ اسٹیشنز کے ٹرپ ہونے کی بڑی وجہ دھند اور سموگ اگر کچھ اور دن تک بارش نہ ہوئی تو ملک کی بیشتر ٹرانسمیشن سٹیشنز ٹرپ کر جائیں گی اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے کا سلسلہ بڑھ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کی مختلف ڈسکوز میں 100 سے 130 گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور بجلی کا سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ۔ حکام کا کہنا تھا کہ سسٹم ٹرپ کی بڑی وجہ سموگ اور فوگ ہے جس سے سسٹم ٹرپ کر گئے ۔

(جاری ہے)

اگر بارش نہ ہوئی تو آئندہ مزید سسٹم میں خرابیاں پیدا ہوں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم مفلوج ہونا اور گرڈ اسٹیشنز کا ایک ساتھ ٹرپ ہو جانا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ایک ساتھ اور تمام ڈسکوز کا ٹرپ کر جانا ایک سازش لگتا ہے کیونکہ فوگ سموگ کی وجہ سے اگر ہونا بھی ہوتا ہے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوتے ہیں ایک دن گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز خراب ہوتی ہیں اور اگلے روز کچھ اور لیکن یکدم سینکڑوں گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز کا خراب ہونا ایک سوچی سمھجی سازش لگ رہی ہے واضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے تمام مسئلے کی انکوائری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چند روز تک اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :