سانگلہ ہل،شادیوں کی بھر مار،مولوی حضرات کے ناز نخرے آسمان پر

عوام نے نکاح خواں حضرات کی ایڈوانس بکنگ کر والی،نکاح پڑھانے کی فیس میں 4گناہ اضافہ کر دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 13:50

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء ) سانگلہ ہل میں شادیوں کی بھر مار نکاح خواں حضرات کی قلت عوام نے پریشانی سے بچنے کے لئے نکاح خواں حضرات کی ایڈوانس بکنگ کر والی نکاح پڑھانے والے مولوی حضرات کے ناز نخرے آسمان پر پہنچ گئے نکاح پڑھانے کی فیس میں 4گناہ اضافہ کر دیا اور مولوی حضرات نے اپنی ویلیوں بڑھانے کے لئے اور عوام کو چکرانے کے لئے اپنے موبائل فونز بھی بند رکھنے شروع کر دئیے تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل میں سٹی اور گرد ونواح میں شادیوں کی اس قدر بھرمار ہو چکی ہے کہ ایک ایک محلے میں پیک وقت آٹھ سے دس شادیوں کا موسم عروج پر ہے جس کے پیش نظر لوگوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کی شادی کے موقع پر نکاح پڑ ھانے کے لئے مولوی نکاح خواں حضرات کی کمی کا سامنا کر نا پڑ ھ رہا ہے اس پر اکثر گھر والوں نے نکاح خواں حضرات کی ایڈوانس بکنگ کر رکھی ہے اور مولوی حضرات نے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نکاح پڑھانے کی فیس میں 4گناہ اضافہ کر دیا ہے اور یہ بھی سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر نکاح خواں مرضی کی فیس نہ ملنے پر نکاح پڑھانے کے لئے نہیں جاتے نواحی گاؤں چک 18میں ایک غریب خاندان نے مولوی صاحب کو مر ضی کی فیس نہ دی لیکن مولوی صاحب نے کچھ ایڈوانس رقم لینے کے باوجود وہاں جانے کی زحمت گوارہ نہ کی اس پر شادی میں آئے ہونے ایک بزرگ نے ہی نکاح پڑھا دیا اہل علاقہ نے نکاح خواں حضرا ت کے اس رویہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے