امریکا نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں توسیع کردی

اتوار 11 دسمبر 2016 13:37

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) امریکی کانگریس نے افغان شہریوں کے ویزہ پروگرام میں پندرہ سو ویزوں کی توسیع کردی۔یہ منظوری افغانستان میں امریکی مشن کے تحت دی گئی ہے، افغان شہریوں کے اسپیشل امیگریشن ویزا پروگرام SIV میں مزید پندرہ سو ویزوں کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی امیگریشن کے لیے امریکی مشن کو تیرہ ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔