ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن

الیکشن کے دن مشنی گن میں 87بیلٹ مشینز خراب ہوگئی تھیں، جل اسٹین

اتوار 11 دسمبر 2016 13:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے لیکن کوئی بھی اس پر بات نہیں کررہا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخاب میں دھاندلی ہونے کا یقین تھا لیکن گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین کی جانب سے مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو رکوانے کیلئے ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے بھرپور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔جل کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن مشنی گن میں 87بیلٹ مشینز خراب ہوگئی تھیں جبکہ گنتی میں 30 ہزار سے زائد ووٹ سادہ نکلے۔

متعلقہ عنوان :