وزیر اعظم نواز شریف امریکہ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی لانے کے لئے کوشاں

ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد جنوری میں نیا سفیر لایا جائے گا حکومت امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے ، دفاعی تجزیہ نگار

اتوار 11 دسمبر 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف وزارت خارجہ اور واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکہ سے متعلق پالیسی میں خصوصی تبدیلی لا رہے ہیں تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دی جا سکے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی پاکستان امریکہ میں نیا سفیر لائے گا کیونکہ موجودہ سفیر عباس جیلانی اسی ماہ اپنی مدت پوری کر لیں گے رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے موجودہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کے نام کی منظوری دے دی ہے اور جیلانی کی جگہ اقوام متحدہ کے جنیوا مشن میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو لگایا جائے گا ۔

وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ دو تبدیلیاں ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف کے بعد امریکی امور سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے کی گئی ہیں ۔ اعزاز چودھری اور تہمینہ جنجوعہ تجربہ کار سفارتکار ہیں اور دفتر خارجہ کے ترجمان کے عہدوں پر رہ چکے ہیں اور ان کو بات چیت کی مہارت حاصل ہے ۔ دفاعی تجزیہ نگار عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے چاہے کوئی بھی صدر ہو ۔

متعلقہ عنوان :