پانامہ لیکس پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ رہا ہوں، اب غسل ہو رہا ہے، پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا‘ طاہر القادری

اتوار 11 دسمبر 2016 13:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ رہا ہوں۔ اب غسل ہو رہا ہے، پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس پر کمشن بنایا گیا تو یہ پانامہ لیکس کی خودکشی ہوگی۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والے کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔ عوامی تحریک کے قائد نے کہا کہ اگر وزیراعظم کا وکیل عدالت میں یہ موٴقف اختیار کرے کہ وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں خطاب سیاسی خطاب تھا تو قومی اسمبلی کی اس سے بڑی تضحیک نہیں ہو سکتی۔ لگتا ہے کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کبھی سچ نہیں بولا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا سڑکوں پر جانے کا فیصلہ ان کا حق ہے۔ پی ٹی آئی کو طاہر لقادری کے کسی فیصلے پر اعتراض نہیں۔