ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی50ہزار150روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1168ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی50ہزار150روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار857روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750روپے پربرقراررہی ۔