پانامہ کیس میں عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف سمیت تما م اپوزیشن جماعتوں کو قبول ہوگا، پرویز الٰہی

پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی بدترین صورتحال ہو گئی ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں کی عوام کے جان ومال ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے جب تک ہمارا کاشتکار خوشحال نہیں ہوگا،پنجاب ترقی نہیں کر سکتا، کڑے دور میں جو لوگ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں وہ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،پارٹی کارکنوں و عہدیداروں سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:03

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پانامہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف سمیت تما م اپوزیشن جماعتوں کو قبول ہوگا، پنجاب میں لاء اینڈ آڈر کی بدترین صورتحال ہو گئی ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں کی عوام کے جان ومال ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے ،کیونکہ پولیس کو حکمرانوں نے عوام کے تحفظ کی بجائے سیاست بچاؤ کے لئے رکھا ہوا ہے پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے مگر حکومت کی غلط پالیسیوں کی بنا پر یہ شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔

جب تک ہمارا کاشتکار خوشحال نہیں ہوگا،پنجاب ترقی نہیں کر سکتا، کارکنان جماعت کو یونین کونسل ،وارڈ کی سطح تک منظم کریں ،آئندہ ماہ سے ڈویژن اور ضلع وائز اجلاس شروع کر رہے ہیں ،اس کڑے دور میں جو لوگ ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں وہ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صدر اوکاڑہ ملک سرفراز بھٹی ،محمد زین ملک ،حق نواز سنگلہ ،طلحہ لکھوی،سردار مقصود سندھو،الیاس بھنڈارا،ارشاد بلوچ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر یوتھ ونگ پنجاب ذوالفقار پپن ،جنرل سیکرٹری ملک فراز اعوان اور دیگر موجود تھے،چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے پنجاب کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے زراعت ہو یا صنعت وپیداوار کوئی شعبہ بھی ترقی کی طرف گامزن نہیں ہے بلکہ زوال پذیر ہے حکمران اپنا اقتدار بچانے میں مگن ہے کسی کو عوام کے جان ومال سے کوئی سروکار نہیں ،1122ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہمارے دور کی بہترین مثال ہے،حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام سے ووٹ لیکر ان کو ہر معاملہ میں بھول گئے ہیں مگر ہم نے ملتان میں کنونشن کر کے الگ صوبہ بنانے کی تحریک شروع کی۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہ وزیرآباد میں نامکمل کارڈیالوجی ہسپتال ان جعلی خادموں کی عوام دوست منصوبوں سے دشمنی ثابت ہوتی ہے۔ہم نے اپنے دور میں وہ منصوبے متعارف کروائے جن کا براہ راست عوام کا فائدہ ہوا۔جب کہ موجودہ حکمرانوں کے تمام منصوبے ذاتیات پر مبنی ہیں،چوہدری پرویزالٰہی نے کہ ہمارے کارکنان ہر میدان میں ہمارے ساتھ ثابت قدم رہے ہیں ،اور وہ لوگ ہمارا اثاثہ ہیں