طیارہ حادثہ : جاں بحق افراد میں چترال کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد میں چترال کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندان کا تعلق چترال کے بالائی علاقہ گرم چشمہ سے ہے۔ جن میں حسن علی‘ زاہدہ پروین‘ فرحان‘ مرزا گل‘ گل ھوران شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کی شناخت کے بعد نعشیں چترال روانہ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :