حیدرآباد،پولیس کی ایم کیوایم لندن کے کارکنان کو شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روکنے کی کوشش ، خواتین کارکنان کی نعرے بازی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن گروپ کے کارکنان کو پولیس کی جانب سے پکاقلعہ نواب مظفر پارک میں ایم کیوایم کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے کارکنان کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی جس پر کارکنان جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے نعرے بازی شروع کردی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے پارک میں داخل ہوکر کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور گرفتاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہاں موجود ایم کیوایم کے مرد اور خواتین کارکنان میں بھگدڑ مچ گئی ، پولیس کی بھاری نفری نے کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں قلعہ کے اندر اور باہر سے بھی مشتعل کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جس سے پورا علاقہ گولیوں کی آواز سے گونجنے لگا۔ پولیس نے شیلنگ شروع کی تو ایم کیوایم کے کارکنان مختلف گلیوں میں جمع ہوگئے اور وہاں سے پولیس پر پتھراؤ کیا جانے لگا۔ تاہم پولیس اور رینجرز کی مزید نفری نے وہاں پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن مشتعل نوجوان وقفے وقفے سے گلیوں سے نکل کر ہوائی فائرنگ اور پتھراو کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :