میں نے کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کیس کو بھول جائیں گے یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے، خواجہ آصف

عمران خان اپنی تذلیل خود کر رہے ہیں، عمران خان یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کرتے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کیس کو بھول جائیں گے یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے، عمران خان اپنی تذلیل خود کر رہے ہیں، عمران خان یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے اس پر تبصرہ کرنا نامناسب سمجھتا ہوں،عمران خان کے بیانات اور ان کی عدالت کی پیروی میں تضاد ہے، عمران خان یوٹرن اور تردید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت کرے یا کمیشن ہم انتظار کریں گے، عمران اپنی تذلیل خود کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج میونسپل کارپوریشن کی نشست پر (ن) لیگ کا میئر بلا مقابلہ منتخب ہو گیا، پی ٹی آئی کے صرف3ووٹ تھے، عمران خان کہتے تھے سیالکوٹ میں ن لیگ کی وکٹ اڑ جائے گی، یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران کو بھول جائیں گے، اللہ کی جماعت یا سیاسی ورکر پر اتنا برا وقت نہ لائے۔