سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کوشروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
اہم کردار سندھ حکومت کو ادا کرنا ہوگا ، کوشش ہے کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرلیا جائے ،سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے لیے آئندہ ماہ جنوری سے کوئلہ کی ترسیل شروع ہوجائے گی، ابتداء میں ایک ٹرین کے ذریعے2800ٹن کوئلہ پہنچایا جائیگا پاکستان ایکسپریس کو مارچ2017تک اپ گریڈ یشن مکمل ہوجائے گی جبکہ خسارہ دینے والی ٹرینیں نہیں چلائی جاسکتیں، پریس کانفرنس
ہفتہ 10 دسمبر 2016 10:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کوشروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں تاہم اہم کردار سندھ حکومت کو ادا کرنا ہوگا ، کوشش ہے کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرلیا جائے ،سیاسی اختلافات ضرور ہیں لیکن ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے ، ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے لیے آئندہ ماہ جنوری سے کوئلہ کی ترسیل شروع ہوجائے گی، ابتداء میں ایک ٹرین کے ذریعے2800ٹن کوئلہ پہنچایا جائیگا،پاکستان ایکسپریس کو مارچ2017تک اپ گریڈ یشن مکمل ہوجائے گی جبکہ خسارہ دینے والی ٹرینیں نہیں چلائی جاسکتیں۔
ان خیالات کاا ظہار انھوں نے جمعہ کو ڈی ایس آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفسر ریلوے جاوید انور، ڈی ایس نثار احمد میمن، ڈی سی او ناصر نذیر، ایس ایس پی ریلوے رابن یامین و دیگر بھی موجود تھے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی سرکلر ریلوے اور سندھ میں ریلوے اسٹیشنز کے حوالے سے بات ہوئی اور سرکلر ریلوے کو شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے ، وقت ضائع کیے بغیر سرکلر پر کا کیا جائے گا تاہم یہ منصوبہ سندھ حکومت کی سنجیدگی کے بغیر شروع اور مکمل نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنادیا جائے اس سلسلے میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں سندھ حکومت کے نمائندگان سمیت ڈی ایس کراچی ریلوے، چیف انجینئر اور چیف مارکیٹنگ آفسر ریلوے شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے بجائے مل کر کام کرنا ہوگا،سیاسی معاملات میں اختلافات ہو سکتا ہے کام کے معاملے میں کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہیے ۔ انھو ں نے کہا کہ مراد علی شاہ سے مل کر امید ہوئی ہے کہ اب سندھ میں بہتری آئے گی ، وہ سنجیدہ وزیر ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں اور جو کام کرنا چاہتے ہیں وفاقی حکومت انھیں مکمل سپورٹ کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے بزرگوں پر تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ گزشتہ 60سالوں میں سرمایہ کاری نہیں کی گئی بلکہ سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا ہے تاہم اب ماسٹر پلان کے تحت ریلوے کی بہتری کے لیے آئندہ 10سالوں کے منصوبے زیر غور ہیں جن پر مرحلہ وار کام کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 2013میں ریلوے کی آمدنی18ارب روپے تھی جو اب36ارب تک پہنچ گئی ہے اور جون2017کے لیے40ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ساہیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کو یکم جنوری سے ٹرین کے ذریعے کوئلہ کی فراہمی شروع ہوجائے گی ، ابتداء میں کراچی سے ایک ٹرین سے یومیہ2800ٹن کوئلہ ساہیوال پہنچا یا جائیگا، ایک بوگی میں70ٹن کوئلہ ہوگا اور ایک ٹرین40بوگیوں پر مشتمل ہوگی اور ریلوے کو سالانہ 6ارب روپے کا منافع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کوئلہ کی ترسیل سے امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک سے خریدے گئے انجن جنوری میں پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس کو مارچ2017تک اپ گریڈ کرلیا جائیگا جس سے پنڈی جانے والے ہزاروں مسافروں کوبہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اس کے علاوہ چین کے تعاون سے کراچی سے لاہور اور پشاور تک کا ریلوے ٹریک بھی اپ گریڈ کیا جائیگا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ون ونڈو اپریشن کے ذریعے قبضہ خالی کراکر مکینوں کو بہتر معاوضہ دیکر اچھے طریقے سے دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا ، لاہور میں 40کلو میٹر ریلوے ٹریک کے دونوں جانب گرین بیلٹ کی تعمیر کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور چاہتے ہیں کہ کراچی میں بھی ریلوے ٹریک کلین اینڈ گرین ہو۔انھوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کے سروس اسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا اور ریلوے ملازمین کے لیے کراچی اور لاہور میں فلیٹس تعمیر کرنے کے منصوبہ پر کام شروع ہوگیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ خوشحال خان ، بولان ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کا سالانہ خسارہ1ارب روپے تھا جنھیں اب نجی کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے اور خسارے میں کمی ہوئی ہے،مہران ایکسپریس کو دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں لیکن ان ٹرینوں کو نہیں چلایا جاسکتا جو خسارے میں ہیں ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے ریلوے کی مختلف یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مسائل جلد اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 10 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
سندھ حکومت اور محکمہ ریلوے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)کوشروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
-
میں نے کہا تھا لوگ پانامہ لیکس کیس کو بھول جائیں گے یہ وقت بھی قریب ہے کہ لوگ عمران خان کو بھول جائیں گے، خواجہ آصف
-
حیدرآباد،پولیس کی ایم کیوایم لندن کے کارکنان کو شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے جانے سے روکنے کی کوشش ، خواتین کارکنان کی نعرے بازی
-
لاہور،پولیس نے معروف فنکارہ قسمت بیگ کے قتل کا معمہ حل کرلیا
-
لاہور، واٹرفلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ تیز‘ فوڈ اتھارٹی نے25 نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے
-
طیارہ حادثہ : جاں بحق افراد میں چترال کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل
-
خبیر پختونخوامیں خواجہ سراوٴں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائیگی،ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار
-
پانامہ کیس میں عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف سمیت تما م اپوزیشن جماعتوں کو قبول ہوگا، پرویز الٰہی
-
ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا
-
نائیجیریا: خواتین کا خود کش حملہ، 30 افراد ہلاک
-
بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار
-
ڈریسڈن کی مسجد پر حملہ، ایک شخص گرفتار
-
قاہرہ میں بم دھماکا، چھ پولیس اہلکار ہلاک
-
حلب باغی علاقوں سے نکلنے والے سینکڑوں مرد ا، لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، ادارہ اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق
-
خیرٹ ولڈرز امتیازی سلوک پر اکسانے پر مجرم قرار
-
ترکی ، 87سکالر ز کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
کینیا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایک درجن سے زائد مریض ہلاک
-
یورپی یونین مہاجرین کو یونان واپس بھیجنے کی خواہاں
-
کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
-
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا
-
قوم کو کسی صورت پانامہ کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے،عمران خان
-
آرمی چیف کا آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر زکا دورہ، ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ
-
عمران خان کا کیس عدالت میں اسی دن ختم ہو گیا تھا جس دن سے وہ کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے،پرویز رشید
-
نواز شریف حکومت نے کسانوں کو زرعی ترقی کے لئے کسانوں کو سہولیات دی ہیں،اسحاق ڈار
-
سیفٹی انو سٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
-
پی آئی اے کا سالانہ خسارہ گذشتہ دو سالوں میں 50 ارب سے تجاوز کر گیا ،قرضہ 300 ارب سے زائد
-
پاک بحریہ نے کثیر الملکی ٹاسک فورس 150-کی کمانڈ رائل کینیڈین نیوی کے حوالے کر دی
-
تحریک انصاف کا کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدتہذیبی کی بے مثال ہے ،مسلم لیگ (ن)
-
طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر پوری قوم افسردہ ہے،مولانا فضل الرحمن
-
عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں تصادم ،متعدد کارکن گرفتار
-
دہشتگردوں کا مخبر پولیس اہلکار گرفتار کرلیا ہے ، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
-
پاکستان جنوبی ایشیا ء میں کشیدگی کو فروغ دینے والا سب سے بڑا ذمہ دار ملک ہے،بھارت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.