کینیا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، ایک درجن سے زائد مریض ہلاک

ڈاکٹر کم تنخواہ کی شکایت کرتے ہیں، ہزاروں ڈاکٹر دیگر ممالک کا رْخ کر چکے ہیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:24

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء)افریقی ملک کینیا میں ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ ہڑتال کر رکھی ہے۔ طبی امداد نہ ملنے کے باعث ایک درجن سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ہڑتال کا آغاز پیر کے روز ہوا تھا اور اس کے بعد سے ہسپتال ویران ہیں۔

(جاری ہے)

کینیا میں ڈاکٹر گزشتہ کئی برسوں سے کم تنخواہ کی شکایت کرتے ہیں اور ہزاروں ڈاکٹر دیگر ممالک کا رْخ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی یونین تنخواہوں میں 300 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ نرسوں کے لیے 25 سے 40 فیصد کا تقاضا ہے۔ ان مطالبات پر عملدرآمد کی حامی بظاہر 2013ء میں بھر لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :