ڈریسڈن کی مسجد پر حملہ، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 11:17

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2016ء )جرمن شہر ڈریسڈن کی ایک مسجد اور ایک کانگریس سینٹر پر ہونے والے بم حملے کے تناظر میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتیس سالہ اس ملزم کا تعلق صوبہ سیکسنی سے ہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص غیر ملکیوں کے مخالف تنظیم پیگیڈا سے بھی منسلک ہے۔ گزشتہ برس اس تنظیم کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئیاس ملزم نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں اور ”کاہل افریقیوں“ کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ ستمبر میں ہونے والے ان بم حملوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :