لاہور،پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کر لیا

ای ٹکٹنگ کے آغاز سے اب تک کریڈٹ کارڈز، یو بی ایل اومنی اور موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت کی گئیں

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء ) پاکستان ریلویز نے بذریعہ ای ٹکٹنگ ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرکے پہلا سنگ میل عبور کر لیا۔ای ٹکٹنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کریڈٹ کارڈز، یو بی ایل اومنی اور موبائل اکاونٹس کے ذریعے ساڑھے آٹھ ہزار ٹکٹیں فروخت کی گئیں۔پاکستان ریلویز اس وقت 51 بڑے شہروں میں 24 ٹرینوں پربذریعہ انٹرنیٹ سیٹ بک کروانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمارکے مطابق چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں کے مسافروں نے انٹرنیٹ بکنگ کے نظام سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس کامیابی پر پاکستان ریلویز کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریلویز میں جدت اور سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔اُنہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے اکبر ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل پر بھی ای ٹکٹنگ کی سہولت جلد از جلد فراہم کی جائے کیونکہ کوئٹہ ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے تاکہ اہلیانِ کوئٹہ اور گردو نواح کے مسافروں کو ایک ماہ کے اندر یہ جدید سہولت کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :