دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ،منظور حسین وسان

دو ماہ میں خطرات منڈلاتے رہیں گے، الیکشن وقت سے دو چار ماہ پہلے ہونگے، سیاسی جماعتوں کو نئے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے،صوبائی وزیر سندھ

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ان دو ماہ میں خطرات منڈلاتے رہیں گے الیکشن وقت سے پہلے ہونگے الیکشن وقت سے دو چار ماہ پہلے ہونگے سیاسی جماعتوں کو نئیں الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار منظور حسین وسان نے ایکسپو سینٹر میں بلڈ ایشیا کے نمائش کا دورہ کرنے کہ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

منظور حسین وسان نے کہا کے ملک میں جمہوریت قائم رہے گی لیکن سیاسی ہلچل موجود رہے گی پنجاب میں جنگ کرنے نہیں گئے تھے پنجاب کو امن کے ساتھ فتح کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پنجاب تھا ہم پنجاب میں عوامی رابطوں کیلئے گئے تھے وہاں کا عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کہ جواب میں منظور حسین وسان نے کہا کہ بھتہ کے معاملے پر آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے بات کریں گے اور بھتہ کے خلاف فوری ایکشن کروائیں گے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ آباد کے بلڈر کے دفتر پرکریکر حملے اور بھتہ پر نوٹس لیتا ہوں جلد ذمیداروں کے خلاف ایکشن ہوگا کچھ قوتیں نہیں چاہتی کے کراچی میں امن ہو پر اب امن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں لگی نمائش میں خاصی غیر ملکی کمپنیاں نظر آرہی ہیں یہ سب سے بڑا ایکسپو ہے یہ یہاں ایسی نمائشیں ہونی چاہئیں سندھ حکومت بھی بھرپور سپورٹ کریگی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے گیس،تیل اور دیگر معدنیات یہاں سے نکل رہی ہیں ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے 250 غیر ملکی کمپنیاں اگر یہاں آئیں اور سندھ کی معاشی ترقی میں حصہ لیں تو اچھی بات ہے آنے والاوقت ہمارے صوبے کا ہی ہوگا