ڈی ایچ اے اراضی کیس

اسلام آ باد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی کمپنی کے سی ای او کی ضمانت منظور کر لی

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)ڈی ایچ اے اراضی کیس،اسلام آ باد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی کمپنی کے سی ای او کی ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

ایلیزیم کمپنی کے سی ای او وسیم اسلم کی ضمانت 30 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظورکی گئی،وسیم اسلم گزشتہ 11ماہ سے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ واضح رہے کہ نیب ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے سابق ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈجاوید اقبال وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اورڈی ایچ اے کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ صباحت قدیر بٹ 7 لاکھ رضاکارانہ واپسی کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :