کراچی،حویلیاں میں حادثے کاشکارطیارے کافلائٹ ڈیٹا ریکارڈسامنے آگیا

طیارہ 13ہزارفٹ کی بلندی سے 2منٹ میں نیچے آیااورپہاڑسے ٹکڑاکرتباہ ہوگیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء)حویلیاں میں حادثے کاشکارہونے والے طیارے کافلائٹ ڈیٹا ریکارڈسامنے آگیا،طیارہ 13ہزارفٹ کی بلندی سے 2 منٹ میں نیچے آیااورپہاڑسے ٹکڑاکرتباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ ڈیٹاریکارڈمیں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کاشکاراے ٹی آر طیارہ 13ہزارفٹ کی بلندی پرپروازکررہاتھاکہ 4بجکر12منٹ اور44سیکنڈپرطیارہ اچانک نیچے آناشروع ہوگیاچندسکینڈمیں 4 بج کر 13منٹ اور25سیکنڈپر8250فٹ کی بلندی پرآگیا،پھرکچھ دیرسنبھلنے کے بعد4بجکر15منٹ اور 20 سیکنڈ پر طیارہ 6950 فٹ کی بلندی پرنیچے آگیااورپہاڑسے ٹکراکرتباہ ہوگیا

متعلقہ عنوان :