امیدہے کہ منتخب صدرڈونلڈٹرمپ امریکہ ۔کیوباتعلقات میں بہتری لائینگے ، کیوبن سفیر

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:33

ہوانا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء )کیوباکی ایک سینئرخاتون سفارتکارنے گزشتہ روزکہاکہ اسے امیدہے کہ منتخب صدرڈونلڈٹرمپ امریکہ ۔کیوباتعلقات میں پیشرفتوں کومدنظررکھیں گے اورعہدہ سنبھالنے کے بعدان کوزیادہ بہتربناسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگرہوانانے واشنگٹن کیلئے ”بہترڈھیل “نہ کیااوراپنی معیشت کوکھولنے اورانسانی حقوق کے بارے میں مراعات نہ دیں تووہ امریکی دوستی کوختم کردیں گے ۔

انہوں نے کیوباکے آنجہانی رہنمافیدل کاستروکو25نومبرکوان کے انتقال کے بعد”بہیمانہ آمر“قراردیا۔جوزفناویڈلجوکہ کیوباکی وزارت خارجہ کے امریکی امورکے سربراہ ہیں کہاکہ تاہم کیوباکوامیدہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ان نتائج کومدنظررکھے گی جوہم نے 2015ء میں سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کے بعدحاصل کئے ہیں اوران کواحترام کی بنیادپربہتربنانے کی کوششیں جاری رکھے گا

متعلقہ عنوان :