مجھے ٹیکسی ڈرائیور نے توہین آمیز اور اسلام فوبیا زبان میں ہراساں کیا ، امریکی مسلم رکن پارلیمنٹ کا الزام

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:32

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء ) امریکہ کی پہلی خاتون صومالوی امریکی مسلم رکن پارلیمنٹ نے گزشتہ روزکہاکہ اسے واشنگٹن کے دورے کے دوران اس کی ٹیکسی کے ڈرائیورنے توہین آمیزاور”اسلام فوبیا“زبان میں ہراساں کیا۔ہلہان عمرجوحجاب پہننے والے ایک سابق پناہ گزیرہے کومڈویسٹرن ریاست منی سوٹاکی مقننہ کیلئے نومبرمیں منتخب کیاگیا،اس نے کہاکہ دھمکی اورتوہین اس وقت کی گئی جب وہ وائٹ ہاوٴس میں پالیسی بحث سے فارغ ہونے کے بعداپنے ہوٹل کی طرف روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس نے کہاکہ میں ایک ٹیکسی میں بیٹھی اورمجھے انتہائی توہین آمیز،ہتک آمیزاسلام فوبیاجنسی چوٹوں اوران دھمکیوں کانشانہ بنایاگیاجن کااس سے پہلے مجھے تجربہ نہیں ہوا،یہ بات اس نے اپنے فیس بک پیج پرتحریرکی ہے ۔اس نے کہاکہ ٹیکسی ڈرائیورنے مجھے آئی ایس آئی قراردیااورمیراحجاب اتارنے کی دھمکی دی ،عمرنے کہاکہ وہ فوراًگاڑی سے اترگئی اور فیس بک پرتحریرکیاکہ وہ منی پولیس واپس پہنچنے کے بعدواقعہ کے بعدرپورٹ کرنے کاارادہ رکھتی ہے ۔کیونکہ ڈرائیورکوپتہ تھاکہ میں واشنگٹن میں کہاں ٹھہری ہوئی ہوں۔

متعلقہ عنوان :