گوانتا ناموبے کیمپ کانگراں محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا سربراہ منتخب

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:29

امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء) بدنام زمانہ گوانتا ناموبے کیمپ کے سابق نگراں ریٹائرڈ جنرل جون کیلی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈسیکورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سینئر اہلکار نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ اپنے بے باک بیانات کے لیے شہرت رکھنے والے جنرل جون کیلی کی اس وقت بھی اوباما انتظامیہ سے جھڑپ ہوگئی تھی، جب گوانتا ناموبے کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس وقت جنرل کیلی کا کہنا تھا کہ ”یہاں کوئی بے گناہ نہیں ہے“۔ جنرل کیلی ایک گولڈ اسٹار والد ہیں اور انکا بیٹا رابرٹ کیلی 2010 میں افغانستان میں مارا گیا تھا۔سابق جنرل جیمز مٹیس ٹرمپ کے ممکنہ وزیر دفاع ہیں اور اگر یہ دونوں ہی منتخب ہوگئے تو ٹرمپ کابینہ میں دو سابق جنرل ہوجائیں گے

متعلقہ عنوان :