کرنسی بندش کا معاملہ، بھارتی صدر اپوزیشن پر برس پڑے

جمعہ 9 دسمبر 2016 11:29

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2016ء) میں بھارتی صدر پرناب مکھر جی کرنسی بندش معاملے پر اپوزیشن پر برس پڑے، بھارتی صدرکا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے ارکان پارلیمنٹ ذمے داری اداکریں، پارلیمانی نظام میں رخنہ نہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

نئی دلی میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرناب مکھرجی نے مزید کہا کہ عوام ان کو پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کے لیے بھیجتے ہیں، دھرنے دینے کے لیے اور اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے لیے پرناب مکھر جی نے نوٹوں کی بندش کے بحران پر اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کی، انھوں نے کہا کہ راجیا سبھا میں اپوزیشن کے ارکان ہی نعرے بازی کرتے ہیں اور ایسی صورت حال پیدا کردیتے ہیں کہ اسپیکر کے پاس اجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا

متعلقہ عنوان :