چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کی سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے 9ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2016ء)چین کی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کی سسٹم اپ گریڈیشن کے لئے 9ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی الیکٹرک کی موجودہ سٹیک ہولڈر ابراج اور متعلقہ سرمایہ کار کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے گزشتہ دنوں میٹنگ کی یہ میٹنگ کابینہ کمیٹی کی جانب سے قائم کردہ باڈی کے ساتھ ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے650میگا واٹ بجلی قومی گرڈ سے کراچی کو سپلائی جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ بشرطیکہ کے الیکٹرک کا مالک 138ارب روپے کے واجبات کلیئر کر دے۔ اس اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کی تھی جس میں دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :