پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے،شیخ رشید

تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے،شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا فیصلہ ان کیخلاف ہی آئے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2016 11:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ میں شریف فیملی کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے، تحقیقات میں باقی95فیصد بھی سامنے آئیں گے،شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدالت کے ججز پانامہ کیس کو سمجھ چکے ہیں ہم نے1994ء کے بعد12,13لوگو ں کو گھر بھیجا ہے،عدالت شریف فیملی کو بھی گھر بھیجے یا پھر ان لوگوں کو بھی واپس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعظم نے زیرکفالت ظاہر کیا تھا پانامہ میں شریف خاندان کے 5فیصد اثاثے ظاہر ہوئے ہیں اگر تحقیقات ہوئیں تو مزید95فیصد اثاثے بھی سامنے آجائیں گے۔شریف خاندان کا مقدمہ بگڑ چکا ہے فیصلہ ان کے خلاف ہی آئے گا