بیرنار کاسنوو نئے فرانسیسی وزیر اعظم، تاحال وزیر اعظم صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں

بدھ 7 دسمبر 2016 11:33

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء )فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کاسنوو ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔ یہ بات ایلی زے پیلس کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاحال وزیر اعظم مانوئل والس نے آئندہ سال کے اوائل میں مجوزہ صدارتی انتخابات میں سوشلسٹوں کی جانب سے اس عہدے کے خواہش مند امیدواروں میں شامل ہونے کے لیے وزارت عظٰمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ موجودہ صدر فرانسوا اولانڈ کی جانب سے دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے امیدوار نہ ہونے کے اعلان کے بعد سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ والس بھی سوشلسٹوں کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ فرانسیسی رائے دہندگان دو مراحل میں تئیس اپریل اور سات مئی کو مل کے نئے سربراہِ مملکت کا انتخاب کریں گے۔