افغانستان، 18طالبان نے ہتھیار ڈال کر تشدد کا راستہ ترک کر دیا

بدھ 7 دسمبر 2016 11:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء)افغانستان میں18طالبان نے ہتھیار ڈالتے ہوئے تشدد کا راستہ ترک کرنیکا اعلان کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان شمالی خطے میں تعینات فوج کے پلیویں باماڑ ڈوژن کے ترجمان غلام حضرت کریمی نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوببہ بدفشاں کے ضلع تاگاب میں اتھارہ طالبان نے عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرتے ہوئے پتھیار ڈال دیئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے ککہ ہتھیار ڈالنے والوں میں مقامی طالبان کمانڈر قاری محراب بھی شامل ہے، واضح رہے 2010کے وسط سے اب تک دس ہزار سے زائد طالبان ہتھیار ڈال کر حکومت کے اور مفاہمتی میں شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :